• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

الخلیل میں قابض فوج اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپیں، درجنوں شہری گرفتار

منگل 12-07-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
الخلیل میں قابض فوج اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپیں، درجنوں شہری گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) الخلیل کا یہ علاقہ جو صہیونی فوج کے  قبضےمیں ہے 40 دونم سے زیادہ کے رقبے پر محیط ہے اور اس کا تعلق المنصرہ خاندان سے ہے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقے الخلیل کے مشرق میں فلسطینی اراضی پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف پر امن احتجاج پر بدترین تشدد اور براہ راست گولیاں برسائیں گئیں جس کے باعث متعدد فلسطینی مظاہرین زخمی ہو ئے جبکہ  درجوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے قصبے بنی نعیم میں فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضے کے خلاف ہونے والے مظاہرے کو کچلتے ہوئےفلسطینیوں کو کو مارا پیٹا اورربر کے خول میں لپٹی گولیوں سے  حملہ کیا بشمول صہیونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر اسٹن گرینیڈ اور آنسو گیس کےشیل پھینکے جبکہ مظاہرے کی کوریج  کرنے والے جائے وقوعہ پر موجود صحافیوں پرفوجی زون میں کام کرنے پر پابندی کے بے بنیاد بہانے سے انہیں اپنا کام کرنے سے روکا۔

الخلیل کے مشرق میں فلسطینی اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی بنی ہیفر بستی کےصہیونی  آباد کاروں نے حال ہی میں زمین کے ایک پلاٹ پر باڑ لگا دی ہے اور زمین پر قبضے کی دھمکی کے طور پر ایک قافلہ کھڑا کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ الخلیل کا یہ علاقہ جو صہیونی  فوج کے  قبضےمیں ہے 40 دونم سے زیادہ کے رقبے پر محیط ہے اور اس کا تعلق المنصرہ خاندان سے ہے، قابض فوج نے فلسطینیوں کو فوج پر حملے کے الزام عائد کر کے کم سے کم 26 شہریوں کو گرفتار کر لیا اور انہیں تفتیش کیلیے نامعلوم  مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

Tags: الخلیلبنی نعیم قصبہبنی ہیفر صہیونی بستیدرجنوں فلسطینی گرفتارفلسطینیوں کے مابین جھڑپیںقابض فوج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.