• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے منصوبے کے خطرناک نتائج ہوں گے، محمد اشتیہ

فلسطینی وزیراعظم نے تمام بین الاقوامی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا تاکہ اسرائیل پر ای 1 سیٹلمنٹ پلان کے نفاذ کو روکنے کے لیے موثر دباؤ ڈالا جائے

منگل 13-06-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے منصوبے کے خطرناک نتائج ہوں گے، محمد اشتیہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی عوام، عربوں اور مسلمانوں کے لیے مسجد اقصیٰ کے تقدس اور مذہبی حیثیت کے پیش نظر ، یہ قدم بڑے پیمانے پر اشتعال کا باعث بنے گا جس کے نتائج کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی  صیہونی ریاست اسرائیل کی حکمران جماعت لیکود اور صیہونی پارلیمنٹ کے رکن کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے بل پر فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے فلسطینی حکومت کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام، عربوں اور مسلمانوں کے لیے مسجد اقصیٰ کے تقدس اور مذہبی حیثیت کے پیش نظر ، یہ قدم بڑے پیمانے پر اشتعال کا باعث بنے گا جس کے نتائج کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

فلسطینی وزیراعظم نے تمام بین الاقوامی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا تاکہ اسرائیل پر ای 1 سیٹلمنٹ پلان کے نفاذ کو روکنے کے لیے موثر دباؤ ڈالا جائے جو مغربی کنارے کی تقسیم کا باعث بنے گا، اور جس کا مقصد یروشلم کی بستیوں کو اس سے جوڑنے والی ایک نئی کالونی بنا کر، ایک متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اسرائیلی حکام الحاق کے عمل کو نافذ کرنے کے لیے اپنے منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں، اور شمالی مغربی کنارے کی زمینوں کے بڑے رقبے پر ایک بہت بڑا صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Tags: اسرائیلیصیہونیفلسطینیمحمد اشتیہمسجد اقصیٰوزیراعظم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.