(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 10 سالہ فلسطینی بچی غزہ پر حالیہ اسرائیلی دحشیانہ بمباری کے نتیجےمیں زخمی ہوگئی تھی جو ڈاکٹرز کی بھرپور کوششوں کے باوجود اپنی دائیں آنکھ سے محروم ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق غاصب صہیونی ریاست نے حالیہ اگست میں مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ پر تین روز تک اچانک وحشیانہ بمباری کی شروع کی جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، اسرائیلی بمباری کے نیتجے میں 6 بچوں اور خواتین سمیت 50 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیلی دہشتگردی میں شہید فلسطینی بچوں کے وحشیانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
صہیونی درندگی کا شکار ہونے والوں میں غزہ کے علاقہ جبالیہ سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ أريج أصلها بھی شامل ہے جو اسرائیلی دہشتگردی کا شکار ہوئی اور اپنی دائیں آنکھ سے محروم ہوگئی ۔