(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی حکام نے فلسطینی شہری کے گھر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے خود مسمار کرنے کا حکم دیا ہے بصورت دیگر بھاری جرمانے اور قید کی سزا سنائی جائے گی۔
صہیونی ریاست کے جرائم اور غیر قانونی یہودی آبادیوں کی تعمیر پر نظر رکھنےو الی کمیٹی کے رکن غسان دغلس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ
صیہونی قابض حکام نے مقبوضہ فلسطینی علاقے جزیرہ نما النقب کے شہر راہط سے تعلق رکھنے والے تیسیر عرباش ابو اسکوط کے آبائی گھر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے خود مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔
انھوں نے کاہ کہ شہری کو اس کا گھر اپنے ہاتھوں سے مسمار کرنے پر مجبور کرنا اسرائیلی ریاست کے جبر کی فہرست میں سے ایک جبر ہے جس کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔
تیسیر عرباش کو صیونی عدالتی فیصلے کے بعد مسمار کرنے اور اخراجات برداشت کرنے کی وارننگ ملنے کے بعد اپنا گھر مسمار کرنے پر مجبور کیا گیا ، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اگر فلسطینی شہری نے اپنا گھر خود مسمار نہیں کیا تو اسرائیلی بلدیہ اس کو مسمار کرے گی اور اس پر آنے والے اخراجات فلسطینی شہری سے وصول کئے جائیں گے ،اخراجات ادا نا کرنے کی صورت میں بھاری جرمانہ اور قید کی سزا سنائی جائے گی۔