• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایک ماہ میں قابض فوج نے 3 بچوں سمیت 23 افراد کو شہید کردیا

جمعہ 06-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
ایک ماہ میں قابض فوج نے 3 بچوں سمیت 23 افراد کو شہید کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ایک لمبی فہرست ہے جس میں قابض فوج نے بے گناہ فلسطینی نوجوانوں اور دیگر شہریوں کو بغیر کسی جرم کے زندگی جیسی قیمتی نعمت سے محروم کیا گیا ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں صرف ایک ماہ کے دوران صہیونی شدت پسندی کےنتیجے میں 23 فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کیا گیا جنمیں بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ ماہ اپریل  میں قابض فوج کے ہاتھوں تین بچوں اور دو خواتین سمیت 23 فلسطینیوں میں سے اکثر کے سروں پر گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں شدید زخمی حالت میں ہسپتال لائے گئے فلسطینیوں نے دو اور تین روز کے دوران ہسپتالوں میں دم توڑدیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ  سے شہیدفلسطینیوں میں الخلیل کے  29 سالہ احمد یونس العطرش کو یکم اپریل کو تصادم کے دوران سر میں گولی مار کرشہید کیا گیاجبکہ جینین میں 30 سالہ صائب ابھرہ، 24 سالہ خلیل توابیل اور سیف ابو لبدہ شہید ہوئے۔

28 سالہ راعد حازم  کو اسرائیلی فورسز کے ساتھ مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں کئی گھنٹےکے سرچ آپریشن کے بعد شہید کیا گیا جب اس نے تل ابیب میں فائرنگ سے تین صہیونی آباد کاروں کو گولی مار کر زخمی کیاتھا۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض فوج نے 23 سالہ احمد ناصر السعدی 9 اپریل کو ایک صہیونی  حملے کے دوران جینین پناہ گزین کیمپ کا دفاع کے دوران شہید کیا ساتھ ہی 19 سالہ محمد علی الغنائم کو 10 اپریل کو بیت لحم کے قریب الخدر قصبے میں گولی مار دی گئی۔ 44 سالہ غدا سباطین نامی خاتون کو 10 اپریل کو بیت لحم کے قریب حسین گاؤں میں شک کی بنیاد پرشہید کیا۔

24 سالہ فلسطین خاتون  مہا کاتھم الزاطری کو 10 اپریل کو مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ابراہیمی مسجد کے قریب گولی مار کرشہید کیا جن کےحوالے سےقابض فوج کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایک اسرائیلی افسر کو چھرا گھونپ کر زخمی کر دیا تھا۔

8ماہ اپریل میں ہی صہیونی مظالم کے نا ختم ہونے والے سلسلے کے دوران 16 سالہ محمد قاسم کو جنین میں جبکہ 40 سالہ عبداللہ سرور کو اشکلون صہیونی بستی میں ایک اسرائیلی فوجی کمانڈر نے شہید کیا۔

34 سالہ محمد عصاف کو 13 اپریل کو شمالی مغربی کنارے کے شہرنابلس میں اپنے بھتیجوں کو اسکول لے جاتے ہوئے دل میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ 20 سالہ عمر محمد الیان کو رام اللہ کے قریب سلواد گاؤں میں،16 سالہ  فواد حمامرہ کو 13 اپریل کو حسین قصبے میں،

29 سالہ شاس کمامجی اور 30 ​​سالہ مصطفیٰ ابو الرب کو 14 اپریل کو کفر دان گاؤں میں،17 سالہ  شوکت عابد کو جنین میں،

45سالہ فواز ہمائل کو نابلس کے قریب بیتا قصبےمیں18 سالہ حنان خدور کو جنین میں، 18 سالہ لطفی لبادی کو یامون گاؤں میں،   20 سالہ احمد ابراہیم اویدات کواریحہ  کے پناہ گزین کیمپ میں تصادم کے دوران سر میں گولی مار کرشہید کیا جبکہ  27 اپریل کو جنین پناہ گزین کیمپ میں چھاپہ مار اسرائیلی فوجیوں کی کارروائی  کے دوران فلسطینیوں سے تصادم میں 18 سالہ احمد مسعد کو سر میں گولی مار کر شہید کیا۔

Tags: جنینسرچ آپریشنشہیدفلسطینی وزارت صحتقابض صہیونی ریاستقابض فوج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.