(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 16 ہزار سے زائد بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 41 ہزار 118 شہید اور 95 ہزار 125 زخمی ہوچکےہیں۔
امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت اور عالمی برادری کی خاموشی کے باعث غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر جاری نسل کشی کی کارروائیوں کو آج 342 دن مکمل ہوگئے ہیں، غاصب صیہونی افواج گیارہ ماہ سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
صیہونی افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسکولوں کالجزوں اور بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر بمباری جاری رکھی جس کےنیتجےمیں خواتین اور بچوں سمیت مزید 34 فلسطینی شہید اور 96 زخمی ہوگئے ہیں۔ سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 16 ہزار سے زائد بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 41 ہزار 118 شہید اور 95 ہزار 125 زخمی ہوچکےہیں۔