(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کے حفاظتی حصارمیں مسلح آبادکاروں نے ایک بارپھر حوارہ قصبے پر حملہ کیا جس میں 30 فلسطینی زخمی اور متعددمکانات کو تباہ کردیا گیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق 26 فروری کو درجنوں غیر قانونی مسلح صیہونی آبادکاروں نے مقبوخہ غرب اردن کے شہر نابلس کے شمالی قصبے حوارہ میں فلسطینیوں کے خلاف ایک منظم حملہ کیا تھا جس میں 30 سے زائد مکانات اور 100 سے زائد گاڑیوں کو نذر آتش کیا تھا، گذشتہ روز ایک بارپھر صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کے حفاظتی حصار میں حوارہ ضلع پر حملہ کیا گھروں اور املاک پر فائرنگ اور توڑپھوڑ کی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 30 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ 2000 کے بعد سے یہ وہاں ایک سال کا سب سے مہلک آغاز ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج اور آبادکاروں کے حملوں میں 64 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔