(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فوج نے الزام لگایا تھا کہ بلال قدح نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں دیرنظام کے قریب صیہونی فوج پر ایک دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی تھی جس کے ردعمل میں فلسطینی نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے رہائشی 33 سالہ فلسطینی بلال قدح کا جسد خاکی ڈھائی ماہ تک اپنے قبضے میں رکھنے کے بعد آج ان کے ورثہ کے حوالے کردیا، شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی جس کے بعدشہید کےجسد خاکی کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
شہید بلال قدح تین بچوں کا باپ تھا ،سب سے بڑے بیٹے عمر قدح کی عمر 10 سال ہے، غاصب صیہونی فورسز نے بلال قدح کو 10 جولائی کو رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے دیر نظام میں گولیاں مار کرشہید کردیا تھا، صیہونی فورسز نے الزام لگایا تھا کہ بلال قدح نے اسرائیلی فوجیوں پر دستی بم سے حملہ کرنے کے بعد فائرنگ کی تھی ۔