• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مرکز فلسطین کیمپ پر دوسرے روز بھی سرگرمیاں جاری، ہزاروں شہریوں کی آمد

کیمپ پر دوسرے روز ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور اسرائیل جارحیت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

جمعہ 10-11-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
مرکز فلسطین کیمپ پر دوسرے روز بھی سرگرمیاں جاری، ہزاروں شہریوں کی آمد
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی مین مرکز فلسطین کیمپ کے قیام کے دوسرے روز جمعرات کو بھی سرگرمیاں جاری رہی ہیں۔ مرکز فلسطین کیمپ پر دوسرے روز ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور غاصب صیہونی اسرائیل جارحیت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

مرکز فلسطین کیمپ پر بچوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے اپنے قلم اور رنگوں سے فلسطینی مزاحمت اور اسرائیلی جارحیت سمیت امریکہ کی دہشت گردی اور امریکی واسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ سے متعلق تصاویر بنا کر رنگ بھرے۔

مرکز فلسطین کیمپ پر معروف اینکر عابدہ آغا نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کے ساتھ خصوصی گفتگو کی اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا۔ جبکہ حالیہ جنگ کے حالات پر عوام کی آگہی کے لئے بھی تفصیلی تبادلہ خیال جاری رکھا گیا۔

مرکز فلسطین کیمپ پر جی ٹی وی نیوز کی خصوصی نشریات ریکارڈ کی گئیں اور معروف صحافی اینکر رضوان جعفر  نے ہمارا پاکستان پروگرام ریکارڈ کئے جس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی نے فلسطین کے حالیہ حالات پر روشنی ڈالی۔

مرکز فلسطین کیمپ پر شہریوں کو فلسطینی جھنڈے تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور سیکڑوں شہریوں نے جھنڈے لے کر اپنی موٹر سائیکل اور کاروں پر فلسطینی جھنڈے لگائے۔

 

مرکز فلسطین کیمپ پر فلسطین فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے حالیہ حالات سے متعلق آگہی کی یہ مہم مسلسل جاری ہے اور مرکز فلسطین کیمپ پانچ روز تک مسلسل جاری رہے گا۔

Tags: اسرائیلیپاکستانصیہونیغزہفلسطین فاؤنڈیشنفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.