(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ‘ کسی بھی صورت میں فلسطینیوں کو جبراً بے دخل کرنے اور نقل مکانی کرنے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
مشرق وسطیٰ کے دورے پر آئے ہوئے فرانس کے وزیر خارجہ اسٹیفن سیجورن نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی آباد کاروں کی پر تشدد کارروائیوں کو روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے اس تشدد کو لازماً روکنا ہوگا۔
اسٹیفن سیجورن نے کہا ‘ کسی بھی صورت میں فلسطینیوں کو جبراً بے دخل کرنے اور نقل مکانی کرنے کو قبول نہیں کیا جائے گا، یہ نقل مکانی خواہ غزہ سے ہو یا مغربی کنارے سے ہو قبول نہیں۔اسٹیفن سیجورن نے اپنے الفاظ دہراتے ہوئے کہا ‘ غزہ فلسطینیوں کی زمین ہے۔
دوسری جانب ‘ فرانسیسی اعلیٰ ترین سفارت کار نے فلسطینی اتھارٹی کی حمایت اور اسرائیلی رہنماؤں کے فلسطینیوں کے خلاف بیانات میں جنگی جرائم کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا غزہ کا مستقبل مغربی کنارے سے الگ نہیں ہو سکتا ۔ اس لیے ہمیں فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کرنا ہو گی۔