(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کا دعوایٰ ہے کہ فلسطینی نوجوان نے صیہونی آبادکارپر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے زخمی کیا تھا جس کے ردعمل میں فائرنگ کی گئی۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست کے عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے المسررہ محلے میں 25 سالہ فلسطینی نوجوان نے غیر قانونی صیہونی آبادکارپر تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس میں وہ ہلاک ہوگیا جبکہ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد زخمی نوجوان بہت دیر تک طبی امداد کےلئے تڑپتا رہا تاہم صیہونی فوج نے کسی بھی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی جس کے باعث خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے نوجوان شہید ہوگیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں قابض افواج اور ان کے آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گذشتہ جولائی کے دوران مزاحمت کی 1,132 کارروائیوں کی نشاندہی کی، جن میں 97 فائرنگ آپریشنز اور قابض افواج کے ساتھ مسلح جھڑپیں شامل ہیں، جن میں سے 33 جنین میں کی گئیں۔