(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عباس ملیشیا کے ہاتھوں دو فلسطینی مزاحمت کاروں کے اغوا کے خلاف ہونے والے احتجاج کو منتشر کرنے کے لئے اہلکاروں نے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں کے ہاتھوں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی نوجوانوں مصعب اشتیہ اور عمید طبیلہ کے اغوا کے خلاف سیکڑوں فلسطینیوں نے صدر محمود عباس اور ان کی ملیشیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے قصبے صالم سے تعلق رکھنے والے دونوں فلسطینیوں کو اسرائیل کی ہدایت پر اغوا کیا گیا اس دوران فلسطینی شہریوں نے مزاحمت کی جس کو منتشر کرنے کےلئے فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں نے فائرنگ کردی، عباس ملیشیا کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے 53سالہ بزرگ یعیش امجد زخمی ہوگئے جن کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نا ہوسکے ،
واضح رہے کہ یعیش امجد کے بڑے بھائی بھی کئی سالوں قبل صہیونی فوج کی گولیوں سے شہید ہوچکے ہیں ۔