(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینیوں نوجوانوں نے صہیونی آبادکاروں کے حملوں کے جواب میں اسرائیلیوں کی ایک مسافر بس کو بھی تباہ کردیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے حفاظتی حصار میں غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر منظم حملے ایک معمول بن چکا ہے تاہم اب فلسطینی مزاحمت کاروں اور فلسطینی نوجوانو کی جانب سے اسرائیلی کو بھرپور جواب دیا جارہا ہے ، گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں فلسطینی نوجوانوں نے عزون قصبے کے قریب صہیونی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ اور مولوتوف کاک ٹیل پھینکے۔
یہ بھی پڑھیے
بیت المقدس: رواں سال صہیونی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت پانچ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا
قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے کے قریب روٹ 55 پر پتھراؤ کے نتیجے میں ایک آباد کار مسافر بس کو آگ لگ گئی جس کے ن تیجےمیں بس تباہ ہوگئی ۔
مولوٹوف کاک ٹیلوں اور پتھروں کے ساتھ نوجوانوں نے قصبے کے قریب ایک بس اور آباد کاروں کی گاڑیوں کو ایک سے زیادہ مرتبہ نشانہ بنایا اور قابض فورسز نے جگہ جگہ فائرنگ کی۔