(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ریلیوں میں اسلامی انقلاب کے عظیم بانی حضرت امام خمینی (رح) کو ماہ رمضان کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دینے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حضرت امام خمینی (رح) کے مقاصد اور مظلوم فلسطینی قوم سے وفاداری کا اظہار کیاگیا۔
رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کے عنوان سے آخری جمعہ کوفلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کیلیے دنیا بھر میں منایا جانے والا عالمی یوم القدس ایران میں بڑے جوش و خروش سے منایا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے روزے کی حالت میں شہروں میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ریلیاں نکال کر مسجدالاقصی اور مقبوضہ فلسطین پر ناجائز صیہونی ریاست کی جارحیت اوراسرائیل کے غیر قانونی قبضے کی پُر زورمذمت کی۔
اس حوالے سے دنیا بھر کے کروڑوں عوام فلسطین، لبنان، عراق، پاکستان، ہندوستان اور افغانستان سمیت دیگر ممالک میں یوم القدس کے موقع پر یکجہتی فلسطین تقریبات کا اہتمام کر تے ہیں، ایران کے مختلف صوبوں، شہروں، اضلاع اور علاقوں اور دارالحکومت تہران میں مختلف ریلیوں کا اہتمام کیا گیا اوراسلامی انقلاب کے عظیم بانی حضرت امام خمینی (رح) کو ماہ رمضان کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دینے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حضرت امام خمینی (رح) کے مقاصد اور مظلوم فلسطینی قوم سے وفاداری کا اظہار کیا۔
القدس ریلی کی کوریج کے لئے چار ہزار سے زائد ملکی اور غیرملکی صحافی اور نامہ نگار اس موقع پر موجودرہے جبکہ ان ریلیوں کا آغاز صبح 10 بجے سے کیا گیا،اس دوران ایرانی قوم نے ، اسرائیل مردہ باد، ناجائز صیہونی ریاست مردہ باد اور ھیھات منا الذلہ کے نعرے لگائے گئے۔
واضح رہے کہ ایران کےعوام آج بھی قدس کی ریلیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کر کے یہ پیغام دیں گے کہ وہ صرف اپنے قائد اور رہبر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے حکم پرلبیک کہتے ہیں اور اسلامی انقلاب کے خلاف کسی بھی سازش کو اپنے اتحاد سے شکست سے دوچار کردیں گے۔