(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کمیشن کے سربراہ نے بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عالمی سطح پرانسانی قانون کے قواعد کے مطابق اسرائیل میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکےاور قیدیوں کی فوری رہائی کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی حقوق کی حمایت کے بین الاقوامی کمیشن (آئی سی ایس پی آر) کی جانب سے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی صحافی عامر ابو عرفہ کی علی الصبح الخلیل کے جنوب میں واقع دیر سامت کے مقام پران کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر صلاح عبدالعاطی نے کہا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کے خلاف صہیونی فوج کی روزانہ کی کارروائیاں عوام کی ہرقسم کی آزادی پر جبر اور فلسطینی پریس پر ایک کھلا حملہ ہے، جس میں شیریں ابو عاقلہ، یاسر مرتضیٰ، احمد ابو حسین، اور عامر امرنیہ، جو اپنی آنکھ کھو بیٹھاصہیونی قبضے کا نشانہ بنیں ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ صہیونی جیلوں میں قید صحافیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہےجس کا مقصد صحافتی آزادی کو دبانا اور سچائی کو دھندلا دینے کے ساتھ ساتھ حق کی آواز کو دنیا تک پہنچانے سے روکنے کی کوشش ہے جس کے خلاف کمیشن کے سربراہ نے بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت پرزور دیا تاکہ بین الاقوامی انسانی قانون کے قواعد کے مطابق صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجا سکےاور قیدیوں کی فوری رہائی کے لیے دباؤ ڈالا جائےساتھ ہی فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کے لیے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔