• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی اداروں کی اسرائیل کے فلسطینیوں کےجسد خاکی ورثہ حوالگی سے انکار پر تشویش

منگل 24-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
عالمی اداروں کی اسرائیل کے فلسطینیوں کےجسد خاکی ورثہ حوالگی سے انکار پر تشویش
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے اہل خانہ کو اس شرط کے ساتھ حوالے کرتا ہے کہ ان کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا جائے گاجبکہ خلاف ورزی پر13 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد ہوتا ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فلسطینی سرکاری اداروں اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج کے ہاتھوں شہید فلسطینی مرحومین کے جسد خاکی ان کے خاندان کے حوالے نہ کرنے پرشدید تشویش کا اظہارکیا گیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ صہیونی حکام مرحوم فلسطینی قیدیوں اور پر تشدد کارروائیوں میں شہید ہونے والوں کی میتیں ضبط کر کے ان کے جسمانی اعضاءچوری کر نے کے مرتکب ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حوالے کی جانے والی فلسطینی میتوں میں بعض مرتبہ جسمانی اعضاء کو غائب پایا گیااور میتوں کے جسموں پر ٹانکوں کے نشان بھی ملے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اندرونی اعضاء کو نکالنے کے لیے اجسام کو چیرا گیا ہےجبکہ بعض میتوں کی آنکھوں پر ٹیپ چپکائی جاتی ہے تا کہ اس کو کھولا نہ جا سکے۔

اس حوالے سے مقبوضہ فلسطین میں بین الاقوامی کمیٹی صلیب احمر کے صدر دفتر کے سامنے فلسطینی شہریوں کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں  مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اسرائیلی حکام کی تحویل میں موجود فلسطینیوں کی میتیں واپس کی جائیں، مقتولین کے اہل خانہ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کے شہید بچوں کے جسمانی اعضاء چوری کر رہاہے اور اس وجہ سے میتیوں کی حوالگی میں ٹال مٹول کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت اطلاعات کی تصدیق شدہ رپورٹ ہے کہ  اسرائیل کے پاس اس وقت تقریبا 305 فلسطینیوں اور عربوں کی میتیں موجود ہیں جبکہ  اسرائیلی سرد خانوں میں موجود میتوں کی تعداد کا اندازہ 105 لگایا گیاہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ اسرائیل فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے اہل خانہ کو اس شرط کے ساتھ حوالے کرتا ہے کہ ان کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا جائے گا، اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 13 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جبکہ میت  کی تدفین میں تاخیر کرنے پر 5 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

Tags: اسرائیلبین الاقوامی کمیٹی صلیب احمرپوسٹ مارٹمعالمی ادارےمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.