• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی عدالت فلسطین پر صیہونی قبضے پر رائے دے: اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

قرارداد کے حق میں 87 اور مخالفت میں 26 ووٹ آئے,53 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تاہم عرب ممالک نے متفقہ طور پر اس کے حق میں ووٹ دیا

ہفتہ 31-12-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
عالمی عدالت فلسطین پر صیہونی قبضے پر رائے دے: اقوام متحدہ میں قرارداد منظور
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صیہونی ریاست کے خلاف ووٹ دینے والے ممالک  میں  وہ عرب ممالک بھی شامل ہیں جنہوں نے حالیہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینی زمینوں پر غیر قانونی صہیونی ریاست کے  قبضے کے معاملے پر غور کرے۔

قرارداد کے حق میں 87 اور مخالفت میں 26 ووٹ آئے۔ اس معاملے پر مغربی ممالک میں تقسیم دیکھنے میں آئی اور 53 ووٹ نہیں آئے۔ عرب ممالک نے متفقہ طور پر اس کے حق میں ووٹ دیا ۔ ان عرب ملکوں میں میں اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے والے ممالک بھی شامل ہیں۔

متن میں ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی مسلسل خلاف ورزی کے قانونی نتائج کے ساتھ ساتھ القدس شہر کی آبادیاتی ساخت، کردار اور حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے اس کے اقدامات کا تعین کرے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی یہ قرار داد ایسے وقت میں منظور کی گئی جب نیتن یاہو نے ایک ایسی حکومت کی صدارت سنبھالی ہے جو اسرائیل میں سب سے زیادہ دائیں بازو کی ہے۔

Tags: اسرائیلیاقوام متحدہصیہونیعالمی عدالتفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.