• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

دو ریاستی حل کا مطلب اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے جو ناقابل قبول ہے، خالد قدومی

بانی پاکستان محمد علی جناح نے بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کی مخالفت کی تھی انھوں نے اسرائیل کو مغرب کی ناجائز اولاد قرار دیا تھا

منگل 26-12-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
دو ریاستی حل کا مطلب اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے جو ناقابل قبول ہے، خالد قدومی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )خالد قدومی نے کہا ہے کہ دوریاستی حل جیسی کوئی چیز نہیں ہے ہم  اس کو کسی صورت تسلیم نہیں کرسکتے ہیں اور اسرائیل بھی اس کو نہیں مانتا ہے، دوریاستی حل کا مطلب اسرائیل کے ناجائز تسلط کو تسلیم کرنا ہے جو ناقابل قبول ہے۔

پاکستان کے معروف نشریاتی ادارے جیو کے پرگرام میں سینئر صحافی حامد میں کےساتھ گفتگو کرتےہوئے اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی  نے کہا ہے کہ فلسطینی دو ریاستی حل مسترد کرتے ہیں، دو ریاستی حل کا مقصد غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے، انھوں نے واضح کیا کہ خود اسرائیل بھی دو ریاستی حل کونہیں مانتا۔

خالد قدومی نے بالفورڈکلیریشن کا تذکررہ کرتے ہوہئے کہا کہ  برطانیہ نے جبری طورپر صیہونیوں کو فلسطین کی سرزمین پر آبادکرنے کا منصوبہ پیش کیا اور اس پر عمل بھی کیا برطانیہ کون ہوتا ہے کہ فلسطینیوں کی تقدیرکا فیصلہ کرے؟ فلسطینی عوام کوان کا حق دیا جائےاسرائیل کا فلسطین پرکوئی حق نہیں، دو ریاستی حل کومسترد کرتے ہیں، اگر چور گھر میں آجائے تو کیا ہم اس کو اپنے گھرکا حصہ داربنائیں گے؟۔

انھوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی فلسطین کے حوالے سے مؤقف کو دہراتے ہوئے کاہ کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کی مخالفت کی تھی انھوں نے اسرائیل کو مغرب کی ناجائز اولاد قرار دیا تھا، پاکستان کو بانی پاکستان  کےنظریات پر فلسطین کے حوالے سے پالیسز بنانی چاہئیں ، ترجمان نے غزہ پر 81 روز سے جاری صیہونی وحشیانہ بمباری  کو رکوانے میں اسلامی تعاون تنظیم کی بے بسی کا ذکر کرتےہوئے کاہ کہ  او آئی سی ناکام ہوچکی ہے،  مسلمان ممالک اسرائیل پردباؤ نہیں ڈال سکتے کہ رفح گیٹ کوکھول دے؟  اس وقت 600 ٹرکوں کی ضرورت ہے اور صرف 100 ٹرکوں کی اجازت دی جارہی ہے۔

Tags: اسرائیلیحامد میرخالد قدومیصیہونیغزہفلسطین ی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.