• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

دو ریاستی حل کا مطلب اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے جو بانی پاکستان  کے افکار سے بغاوت ہے، مفتی تقی عثمانی

حسب استطاعت تمام مسلمانوں پرجہاد فرض ہے، وہ فلسطینیوں کی مدد کوپہنچیں، حماس کے لڑنے والوں کو جنگجوکے بجائے مجاہدین کہا جائے

جمعرات 07-12-2023
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
دو ریاستی حل کا مطلب اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے جو بانی پاکستان  کے افکار سے بغاوت ہے، مفتی تقی عثمانی
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین میں دو  ریاستوں کے قیام کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، دو ریاستی حل کی بات سے پرہیز کیا جائے، دو ریاستی حل کا مطلب اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے۔

اسلام آباد  میں حرمت مسجد اقصٰی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے  معروف عالم دین اور  صدر  وفاق المدارس العربیہ  مفتی  تقی  عثمانی نے کہا  ہے کہ قائد اعظم نے اسرائیل کو  مغرب کا ناجائز بچہ قرار دے کر کبھی تسلیم نہ کرنے کا  اعلان کیا تھا، بانی پاکستان کے  ریاستی اعلان  سے  پاکستان کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتا، دو ریاستی حل کی بات کسی صورت قابل قبول نہیں، کوئی بھی مسلمان اسرائیل کی ریاست کو قبول نہیں کر سکتا، فلسطین میں دو  ریاستوں کے قیام کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، دو ریاستی حل کی بات سے پرہیز کیا جائے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ حسب استطاعت تمام مسلمانوں پرجہاد فرض ہے، وہ فلسطینیوں کی مدد کوپہنچیں، حماس کے لڑنے والوں کو جنگجوکے بجائے مجاہدین کہا جانا چاہیے، عالم اسلام کے پاس وسائل ہیں جو ان کا ناطقہ بند کرسکتے ہیں، دولت کے باوجود مسلم ممالک غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، آج حماس کے جانبازوں نے آزادی کا موقع فراہم کیا ہے، اگرعالم اسلام متحد ہوکر ساتھ دے تو مغربی طاقتیں کچھ نہیں کرسکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خدائی امریکا کے پاس نہیں اللہ کے پاس ہے، ہمیں جنگ بندی کے بجائے غزہ پر بمباری بند کرنےکا مطالبہ کرنا چاہیے، اسرائیل سے فلسطینیوں پر مظالم روکنے کا مطالبہ کرنا چاہیے، تاریخ میں ایسے لمحات آتے ہیں کہ جب صحیح فیصلہ کیا جائے، پورا عالم اسلام مغرب کی غلامی کا شکار ہے، سیاسی معاشی اور فوجی اعتبار سے ہم غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ  مغربی ممالک خصوصاً امریکا آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں، یہی معاملہ کشمیریوں کے ساتھ بھی رہا، حماس ایک سیاسی طاقت ہے، وہ صرف لڑنے والے جنگجوؤں کا قافلہ نہیں۔

Tags: اسرائیلیتقی عثمانیغزہفلسطینیمجاہدینمفتی اعظممقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.