(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان آمدورفت پر مکمل پابندی پیر، 24 اپریل، 2023 کو صبح پانچ بجے سے بدھ، 26 اپریل کی رات 12 بجے اٹھا لی جائے گی۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے 25 اپریل 2023 کو صہیونی ریاست کے نام نہاد یوم آزادی کے موقع پر گذشتہ سولہ سالوں سے غیر قانونی معاشی ناکہ بندی کا شکار محصور شہر غزہ اور مقبوضہ غرب اردن کے درمیان آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔
غاصب صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ’یوم آزادی‘ کے موقع پر غزہ اور مغربی کنارے کی ناکہ بندی سلامتی کی صورتحال کے جائزے اور سیاسی قیادت کی ہدایات پر کی گئی ہے۔