(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) آج ہفتہ کو صیہونی ریاست کے میڈیا نے تل ابیب میں چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والے غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے حوالے سے خبر دی ہے۔ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے فوجی ریڈیو نے بتایا کہ 30 سالہ شخص کو میکفی اسرائیل اسٹریٹ میں چھری کے حملے میں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر ذرائع نے اس حملے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی پولیس نے فوجی ریڈیو کے حوالے سے کہا کہ تل ابیب میں چھری کا حملہ "دہشت گردی کا واقعہ” تھا، اور بتایا کہ زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ حملہ آور 19 سالہ فلسطینی تھا جو طولکرم، مغربی کنارے سے تعلق رکھتا تھا۔
اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ تل ابیب میں حملہ کرنے والے فلسطینی حملہ آور کو ایک "مسلح شہری” نے گولی مار کر شہید کر دیا۔ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشیاں شروع کر دیں۔