(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ رہائشی عمارت میںموجود نوجوان اور قابض فوجیوں کے درمیان تصادم ہواتھا۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے قصبے حوارہ میں ایک عمارت کا محاصرہ کیا اور گھر پر بے تحاشہ فائرنگ کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود فلسطینی کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد غاصب صیہونی فوج نے گھر پر دستی بموں سے حملہ کہا جس کے نیتجے میں گھر میں موجود نوجوان جس کی شناخت نہیں ہوسکتی شہید ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے شہید کے جسد خاکی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اس کےحوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔