• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

جامعہ این ای ڈی کراچی میں شیخ الجامعہ کی قیادت میں یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی

ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا اسرائیل ناجائز ریاست ہے ہم بانیان پاکستان کے راستے پر چلتے ہوئے فلسطین کا دفاع جاری رکھیں گے۔

منگل 31-10-2023
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
جامعہ این ای ڈی کراچی میں شیخ الجامعہ کی قیادت میں یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کراچی کی سب سے بڑی علمی درسگاہ جامعہ این ای ڈی میں پیر کے روز مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کی جبکہ ان کے ہمراہ رجسٹرار جامعہ این ای ڈی سمیت اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجو دتھی۔ ریلی سے شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، معروف صحافی فہیم صدیقی، خاور علی، نازیہ علی، ایچ ای سی کے نمائندے ڈاکٹر جاوید سمیت فروا حسن نے خطاب کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی نے فلسطین میں ہونے والے صیہونی مظالم کی مذمت کی اور طلباء و طالبات سے کہا کہ وہ فلسطین کی حمایت میں جو ممکن اقدام ہو انجام دیں اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ ان کی مہم میں تعاون کریں۔

شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے اور ہم بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے راستے پر چلتے ہوئے فلسطین کا دفاع جاری رکھیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت کو تاریخ کے سیاہ اور بد ترین دور سے گذرنا پڑ رہا ہے۔

آج اسرائیل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اور اس کا سہرا اسلامی مزاحمت کی تحریکوں کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے کل اسرائیل کو قائم کرنے کی گھناؤنی سازش کی تھی اور آج اسرائیل کے جرائم کی پرد پوشی کر رہے ہیں۔انہوں نے طلباء وطالبات سے اپیل کی کہ مظاہروں اور ریلیوں کے بعد عملی میدان میں بھی فلسطین کاز کو زندہ رکھیں اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جھنڈا لہراؤ مہم میں شریک ہوں اور اپنے گھروں، محلوں اور دفاتر سمیت گاڑیوں پر فلسطینی پرچم لہرا کر یکجہتی فلسطین کا مظاہرہ کریں۔

ریلی میں شریک طلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور کے نعرے لگائے جبکہ اتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کے مطالبات کے ساتھ ساتھ آزادی فلسطین کے نعرے اور عالمی برادری کے دوہرے اور گھناؤنے کرادر کی مذمت پر مبنی نعرے آویزاں تھے۔

Tags: اسرائییلاین ای ڈیسرائیلیصابر ابو مریمصیہونیغزہفلسطینیکراچیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.