• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں جنگی بندی بہت قریب ہے، عبرانی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کا دعویٰ

ثالثوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اختلافی مسائل کو اس معاہدے کے دوسرے مرحلے میں منتقل کیا جائے گااس معاہدے پر بات چیت تقریباً مکمل ہو چکی ہے

جمعرات 02-01-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ  میں جنگی بندی بہت قریب ہے، عبرانی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کا دعویٰ
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مفاہمت کی نئی تفصیلات، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان جنگ بندی اور اسیران کے تبادلے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہوئے ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی ٹیلی ویژن چینل 11 نے گذشتہ روز  اطلاع دی کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان محصور شہر غزہ میں جنگ بندی اور اسیران کے تبادلے کے حوالے سے نئے سمجھوتے کیے گئے ہیں۔

چینل کے مطابق، ثالثوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اختلافی مسائل کو اس معاہدے کے دوسرے مرحلے میں منتقل کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اس معاہدے پر بات چیت تقریباً مکمل ہو چکی ہے، اور رکاوٹوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔

تاہم، اسرائیلیوں کے ناموں کی فہرست کا مسئلہ اب بھی دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ کا باعث ہے۔ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اس بات پر مصر ہے کہ وہ غزہ میں حماس کے زیر قبضہ اسرائیلی اسیران کے زندہ ہونے والے افراد کے ناموں کی فہرست حاصل کرے، جبکہ حماس اس مطالبے کو مسترد کر رہا ہے۔

"وال اسٹریٹ جرنل” کی رپورٹ: مذاکرات میں تعطل، مگر امریکہ میں انتظامیہ کی تبدیلی کے بعد دوبارہ شروع ہونے کی امید

امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل” نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ حالیہ مذاکرات ایک تعطل کا شکار ہو گئے ہیں، تاہم عرب ثالثوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان مذاکرات کا دوبارہ آغاز جنوری میں امریکی صدر جو بائیڈن کے بعد متوقع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہوگا۔ اخبار کے مطابق، اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی طرف سے جنگ کے مکمل خاتمے کی شرط کو مسترد کرنے اور حماس کے ساتھ قیدیوں کی لاشوں کی تبادلے کی باتوں پر اصرار کے باعث آخری کوششیں ناکام ہو گئی تھیں۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ: دوسری مرحلے میں فیصلہ کرنے کا امکان

چینل 11 کی رپورٹ کے مطابق، یہ ممکنہ ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے اس شرط کو دوسرے مرحلے تک مؤخر کر دیا جائے، جبکہ حیات اسیران کی فہرست پر ابھی بھی اختلافات برقرار ہیں۔ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم اس وقت قطر میں غیر مستقیم مذاکرات کے لیے موجود ہے، جہاں مصر بھی اس عمل میں شامل ہے۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیحماسصیہونیعبرنیغزہفلسطینیمعاہدہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.