• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

رواں ماہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے گا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

حماس نے ابھی تک قطری پیشکش پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم اسرائیلی حکومت اس پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے

ہفتہ 13-01-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
رواں ماہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے گا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) چینل نے تصدیق کی کہ اسرائیل اور حماس نے ابھی تک جنگ بندی کی اس نئی قطری پیشکش پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم ایک اسرائیلی ذریعے نے اشارہ دیا کہ اسرائیل کی جنگی کونسل اس پر غور کررہی ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی ٹی وی چینل12  نے گذشتہ روز اپنی رپورٹ میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قطر کی پیش کردہ ایک نئی تجویز پر اسرائیلی جنگی کونسل کی جانب سے منعقد ہونے والے اجلاس کی اطلاع دی ہے جس میں ایک ماہ کی جنگ بندی اور اس دوران فلسطینی دھڑوں کے زیر حراست 40 سے 50 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

چینل نے تصدیق کی کہ اسرائیل اور حماس نے ابھی تک قطری پیشکش پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم ایک اسرائیلی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ قطری تجویز میں معاہدے کے تحت اسرائیل کی جانب سے طویل قید کی سزا پانے والے فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے اور اسرائیلی حکومت اس پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔

چینل نے  حماس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں  دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے جامع جنگ بندی کے بجائے عارضی ڈیل پر بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے ہیں  تاہم اس قسم کے کسی بھی معاہدے پر پہنچنے کیلئے  حماس کی کڑی شرائط میں سے ایک غزہ پر فوری  بمباری کا روکنا شامل ہے۔

چینل نے اپنی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی کی قطری تجویز، جس پر اسرائیلی جنگی کونسل نے کل بحث کی تھی، دو ہفتے قبل پیش کی گئی تھی اور اس کی تفصیلات میں مصری اقدام سے قطع تعلق ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ جنوری کے وسط  تک  حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک نیا جنگ بندی کا عارضی تبادلے کا معاہدہ طے پا جائے گا۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیحماسغزہفلسطینیقطری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.