(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے دو روزہ “عشق رسول و حمایت فلسطین” خطاطی ورکشاپ اور نمائش لاہور میں منعقد ہو گی۔
خطاطی ورکشاپ 26 اور 27 ستمبر بروز جمعرات اور جمعہ لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگیویج، آرٹ اینڈ کلچر گیلری میں منعقد کی جائے گی۔
خطاطی ورکشاپ میں خطاطی کے شوقین طلباء و طالبات سمیت ماہر خطاط اپنے مخصوص فن سے احادیث پیغمبر اور فلسطین سے متعلق خطاطی کے نمونے تیار کریں گے جن کو 27 ستمبر کو عوام کے لئے نمائش کے طور پر کھولا جائے گا۔
خطاطی کے شوقین افراد درج ذیل لنک پر کلک کر کے اپنی شرکت کے بارے میں اطلاع دے سکتے ہیں۔