(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کے 98دن مکمل ہوگئے ہیں اس دوران غاصب فوج نے غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 13 مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی ، غاصب فورسز نے نصیرات پناہ گزین کیمپ ، رفاح اور اسپتالوں کو اپنی وحشیانہ بربریت کا نشانہ بنایا جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 151 فلسطینی شہید اور 248 زخمی ہوگئے جبکہ سیکڑوں تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے جانے والے شہری دفاع اوراور طبی عملے کو صیہونی فورسز نشانہ بنارہی ہیں۔
واضح رہے کہ سات اکتوبرسے غزہ پر جاری جاریاسرائیلی جنگی جرائم میں 90 فیصد عمارات تباہ ہوچکی ہیں جس کے باعث 20 لاکھ سے زائد فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبور ہیں جن کے پاس خورات ادویات سمیت پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے۔