(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ 42 گھنٹوں کے دوران غاصب فورسز نے درجنوں مقامات پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 113 فلسطینی شہید اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیا ن میں بتایاگیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج نے آج 94 ویں روز بھی واحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا
غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے کل اتوار کو اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہید والوں کی تعداد 22,835 ہو گئی ہے اور 58,416 زخمی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 افراد شہید اور 250 زخمی ہوئے جبکہ 7 اکتوبر سے جاری بمباری کے نتیجے میں 8000 سے زائد لاپتہ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا کہ اسرائیلی بمباری میں جہاں فلسطینی شہریوں کو بلا امتیا زنشانہ بنایا گیا ہے وہیں آغاز سے اب تک سول ڈیفنس کے عملے کے 43 ارکان شہید اور 180 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں سول ڈیفنس کے 18 مراکز میں سے دس مراکز کو تباہ کر دیا گیا اور اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر پٹی میں پورے انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیاجبکہ اسی عرصے میں سول ڈیفنس کے 5 ارکان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔