رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں پلاننگ و ہاؤسنگ کمیٹی نے کل بدھ کو جنوبی بیت المقدس میں ’’گیلو‘‘ یہودی کالونی میں مزید 891 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ بیت المقدس میں سیکڑوں غیرقانونی مکانات کی تعمیر کی منظوری ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکا کا دورہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی نائب وزیر برائے ہاؤسنگ نے میکی لیوی نے پلاننگ کمیٹی کی جانب سے گیلو کالونی میں آٹھ سو اکانوے مکانات کی تعمیر کی منظوری کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے یہودیوں کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کی تعمیراتی ضروریات کی تکمیل کے لیے مساعی جاری رکھے گی۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی بین الاقوامی اور مقامی تنظیموں نے بیت المقدس میں غیرقانونی یہودی تعمیرات کی شدید مذمت کرتے گھروں کی تعمیرات کے نئے منصوبے کو صہیونی ریاست کی ہٹ دھرمی سے تعبیر کیا ہے۔