• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا مغربی کناروں کے قصبوں پر دھاوا، 9 شہری گرفتار

ہفتہ 04-05-2013
in فلسطین
0
plf 04 arrest innocent people
0
SHARES
0
VIEWS
قابض اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے میں سلفیت شہر کے قریب حارث اور کفل حارث کے دیہات پر حملہ کردیا اور وہاں سے 7 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
 
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے حارث گائوں پر حملہ کیا اور وہاں سے دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے قریبی گائوں کفل حارث سے بھی پانچ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
 
اسی دوران یتسھار بستی سے تعلق رکھنے والے آبادکاروں نے یہودی بستی کی سڑک پر سے گزرنے والی فلسطینی گاڑیوں پر پتھرائو کیا۔ اس واقعہ میں کسی فلسطینی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
 
یہودی آبادکاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع زعترہ ناکے کے پاس ایک چوکی بھی قائم کرلی ہے۔ زعترہ ناکے پر دو دن قبل ایک یہودی آبادکار کو قتل کردیا گیا تھا۔
 
صیہونی فوج نے نابلس کے جنوب مشرق میں عورتا گائوں پر بھی حملہ کردیا مگر یہاں سے کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
 
بیت لحم کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ بیت ساحور کے علاقے سے ایک فلسطینی شہری کو گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔
 
اسرائیلی فوج کے ایک اور دستے نے الخلیل میں بیت عوا قصبے پر دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فوج نے نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
 
الخلیل کے جنوبی علاقے دورا کے خرسا گائوں پر پانچ سے زیادہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے حملہ کردیا اور مختلف گھروں کی تلاشی لی۔
 
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے گائوں کے داخلی راستوں پر مزید کمک طلب کرکے مورچے سنبھال لئے ہیں۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.