(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاہو کے اتحادی حامیوں کی بڑی تعداد کا خیال ہے کہ غزہ سے اچانک حملہ ملکی قیادت کی بدترین ناکامی ہے۔
سات اکتوبر کو غزہ پر حما س کے غیر معمولی تاریخی حملے کے بعد نئے ڈائیلاگ سینٹر کی جانب سے ایک سروے کیا گیا ہے جس میں غیر قانونی صیہونی ریاست میں مقیم صیہونی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کو اسرائیل میں ہونے والے تباہ کن حملہ کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا ہے۔
پانچ میں سے چار صیہونی آبادکاروں کا خیال ہے کہ حکومت اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اسرائیل میں حماس کے حملے اور اس کے بعد ہونے والے قتل عام کے لیے ذمہ دار ہیں۔
سروے میں86 رائے دہندگان نے حماس کے حملے کی ذمہ دار حکومت اور وزیراعظم نیتن یاہو ہے کو ٹھہراتے ہوئے فوری عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاہے۔