(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ ہونے والے شرمناک معاہدوں کے خلاف مظاہروں کے مطالبے کے ساتھ امریکا، اسرائیل، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے سفارت خانوں کے باہر بھی ریلیاں نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن اور غزہ کے حکمران حماس سمیت دیگرگروپوں نے دستخط شدہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو خاص طور پر مہاجر کیمپوں میں رہنے والےفلسطینیوں کو ان شرمناک معاہدوں کی مذمت کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
بیان میں امریکا، اسرائیل، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے سفارت خانوں کے باہر بھی ریلیاں نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔اس فیصلے کا پس منظر گزشتہ ماہ فلسطینیوں کی جانب سےابو ظہبی پر پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا الزام تھا جس کے باعث متحدہ عرب امارات مصر اور اردن کے بعد اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات استوارکرنے کا اعلان کرنے والی تیسری عرب ریاست بن چکا ہے اور دونوں خلیجی ریاستوں کے حکام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو باضابطہ بنانے کے لیے منگل کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ صائب عريقات نے اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کو تحفظ برائے سلامتی کے منافی قرار دیا ہے۔