مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں موجود ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی پریوینٹو فورسز نے عین یبرود قصبے سے تعلق رکھنے والے شہری امین ارمان کو تفتیش کے لئے طلب کرنے کے بعد حراست میں لے لیا۔
طولکرم کی فلسطینی اتھارٹی فورسز نے حماس کی طلبہ تنظیم اسلامک بلاک کے الخضری یونیورسٹی میں معاون علاء حمدان کو حراست میں لے لیا۔
فلسطینی اتھارٹی کی تنظیموں نے نوجوان حسام اکرم سرحان کو مسلسل پانچویں دن اپنی تحویل میں رکھا۔ ایک عدالت نے ان کے ریمانڈ میں 15 دنوں کی توسیع کردی ہے۔
بیت لحم کی فلسطینی انٹیلی جنس سروس نے یونیورسٹی کے طالبعلم عماد شوکت کو تفتیش کے لئے طلب کرنے کے بعد حراست میں لے لیا۔
بیت لحم کی مہم میں فلسطینی صحافی غصان النججرہ اور دو سابق اسیران حبیب قاسم اور غصان العین بھی حراست میں لے لیا گیا۔
دریں اثناء جنین میں فلسطینی اتھارٹی نے حماس رہنما عبدالجابر جرار کو تفتیش کے لئے طلب کرنے کے بعد حراست میں لے لیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے ان کے ریمانڈ میں مزید 48 گھنٹوں کے لئے توسیع کردی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین