اسرائیلی جیلوں میں بغیر کسی جرم میں قید آٹھ فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے واضح کیا کہ اسرائیلی زندانوں میں قید آٹھ فلسطیی اسیران نے اپنی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا مصمم اعادہ ہے۔
فلسطینی اسیران سوسائٹی نے واضح کیا کہ اردنی قیدیوں کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے باوجود آٹھ فلسطینی اسیران، جن میں طویل المدت بھوک ہڑتال جاری رکھنے والے ایمان حمدان جو گزشتہ 106 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں، ان کے علاوہ عمد الباترن 97 دن، عدیل حبیات اور ایمان حتبش 82،82 دنوں سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تنظیم نے واضح کیا کہ حسام متر اپنی آزادی کی خاطر جون 2013 سے بھوک ہڑتال پر بضد ہیں، جبکہ عبدالمجید خضرات وفائے احرار معاہدے کے تحت آزادی پانے کے باوجود دوبارہ گرفتاری پر گزشتہ مسلسل 43 ایام سےبھوک ہڑتال کیے ہوئے ہیں۔
محمد عتابش بھی گزشتہ 61 دنوں سے اپنے قیدی بھوک ہڑتالی بھائی ایمان عتابش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر شامل ہیں،جبکہ فلسطین اسیر عمر تلامہ اسرائیلی تشدد کے خلاف گزشتہ 19 دنوں سے احتجاجاً بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین