فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں غوش عتصیون نامی ایک یہودی کالونی کے قریب فلسطینی شہری کی کار کی ٹکر سے دو یہودی آباد کار ہلاک اور آٹھ زخمی بتائے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان نے پہلے یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کے اور اس کے بعد اپنی گاڑی ان پر چڑھا دی۔تفصیلات کے مطابق ایک فلسطینی شہری نے غوش عتصیون کالونی کے مرکزی چوک میں یہودی آباد کاروں کی ایک کار پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد وہی فلسطینی اپنی کار میں سوار ہوا اور یہودیوں کے ایک دوسرے گروپ پر کار چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد یہودی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں پر تین فلسطینیوں نے فائرنگ کی۔ ان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ غوش عتصیون کالونی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں۔ ایمبولینسوں اور امدادی اداروں کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی تھیں۔
بعض ذرائع حملہ آور فلسطینی کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں شہادت کی خبریں بھی دے رہے ہیں۔