( روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادادہ) اسرائیلی اخبار Maariv کی جانب سے کرائے گئے حالیہ رائے عامہ کے جائزے میں پتہ چلا ہے کہ 74% اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں قیدیوں کی واپسی کے لیے ایک جامع معاہدہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، چاہے اس کے لیے غزہ میں لڑائی روکنی پڑے۔
یہ سروے ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیلی حکومت اور میڈیا میں قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے متعدد مسائل پر بحث جاری ہے، جن میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد اور ان کی رہائی کے طریقہ کار پر اختلافات شامل ہیں۔