(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )69 فیصد کا خیال ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کےلئے ہرممکن اقدامات کررہا ہے جبکہ اکثریت کا خیال ہے کہ اگلی صہیونی حکومت مغربی کنارے کو مکمل طور پر صہیونی ریاست میں ضم کر لے گی۔
ممتاز فلسطینی پولسٹر خلیل شکاکی اور فلسطینی سینٹر فار پالیسی اینڈ سروے ریسرچ کی جانب سے کرائے جانے والے حالیہ سروے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ 72 فیصد فلسطینی مغربی کنارے میں “عرين الأسود” جیسے مزید مسلح گروپوں کی تشکیل کے حامی ہیں جو صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے مزاحمتی کارروائیاں کررہے ہیں۔
سروے کے مطابق دو ریاستی حل کی حمایت صرف 32% فلسطینیوں نے اپنی رائے کا اظہا رکیا ہے جبکہ 69% کو یقین ہے کہ شدت پسند صہیونیوں کی نئی تشکیل کی جانے والی حکومت غیر قانونی صہیونی آبادکاری میں تیزی سے اضافہ کرے گی مغربی کنارے کو غیر قانونی صہیونی ریاست میں ضم کر لے گی۔