• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فدائی حملوں میں دو فلسطینی شہید، اسرائیل سے جھڑپوں میں 71 زخمی

جمعہ 04-12-2015
in فلسطین
0
0pal00805
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں جمعرات کی شام دو فدائی کارروائیوں کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں جب کہ اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 70 سے زائد فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

جمعرات کو نماز عشاء سے چندء قبل اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماردیں جس کے نتیجے میں اس کی موقت واقع ہوگئی۔ اسرائیلی ٹی وی چینلوں کی رپورٹس کے مطابق فلسطینی شہری کو گولیاں اس وقت ماریں جب اس نے چاقو سے وار کرکے ایک یہودی فوجی کو شدید زخمی کردیا۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی فوجیوں نے شمالی طولکرم میں صیدا کے مقام پر ایک اکیس سالہ فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماردیں۔ اس پر بھی یہودی فوجیوں کوچاقو سے حملے میں زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جمعہ کو علی الصباح فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی طولکرم کے صیدا قصبے میں شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت عزالدین رایق عبداللہ رداد کے نام سے کی گئی ہے اور اس کا آبائی تعلق صیدا قصبے ہی سے ہے۔ رداد کو شہید کیے جانے کے بعد اسرائیلی فوج نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا کر گھر میں توڑپھوڑ کی اور خواتین اور بچوں کوتشدد کانشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق چاقو سے حملے کے بعد صیدا شہر کا اسرائیلی اسپیشل فورس نے محاصرہ کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی چاقو بردار کے حملے میں زخمی ہونے والے فوجی کی حالت بھی نازک بیان کی جاتی ہے۔

قبل ازیں جمعرات کو بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں مازن حسن عریبہ نامی ایک نوجوان کو یہودی فوجی پر چاقو سے حملے کے الزام میں گولیاں مارکر شہید کردیا گیاتھا۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر سے جاری فلسطینی تحریک انتفاضہ کے دوران اب تک 110 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی شہداء میں پانچ خواتین اور 24 بچے شامل ہیں جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 20 صہیونی ہلاک اور 180 زخمی ہوئے ہیں۔

پرتشدد واقعات میں 71 زخمی

درایں اثناء فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کے پرتشدد حربوں کے نتیجے میں کم سے کم 71 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ بیت المقدس میں ابو دیس، مغربی کنارے کا شہر نابلس، طولکر اور قلقیلیہ میدان جنگ بنے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے 7 فلسطینی زخمی ہوئے۔ چار افراد کو دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا جب کہ 60 شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفدائی حملوں میں دو فلسطینی شہید، اسرائیل سے جھڑپوں میں 71 زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.