• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت لحم میدان جنگ بن گیا، اسرائیلی فوج کے حملوں میں 70 فلسطینی زخمی

بدھ 09-12-2015
in فلسطین
0
BaitLaham 01
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں منگل کے روز فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہواہے جس کے نتیجے میں کم سےکم 70 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بیت لحم کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ اسپتال زخمیوں سے بھر گئے جب کہ جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق امدادی ادارے’’ہلال احمر فلسطین‘‘ کے شعبہ حادثات و ایمرجنسی سروز کے ڈائریکٹر محمد عوض نے بتایا کہ منگل کی شام تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ، لاٹھی چارج، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے کم سے کم 70 فلسطینی زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بعض کو فوری طبی امداد مہیا کی گئی جب کہ زیادہ زخمی ہونے والوں کو بیت لحم کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

محمد عوض نے بتایا کہ سات افراد ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں سے نشانہ بنے اور شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں لائے گئےہیں جب کہ 61 افراد آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ آنسوگیس کی شیل لگنے سے زخمی ہونے والوں کو بھی اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوجیوں نے زخمیوں کی مرہم پٹی اور انہیں طبی مدد فراہم کرنے والے ہلال احمر کے عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ’’ٹوٹو‘‘ نامی پستول سے امدادی کارکنوں کو فائرنگ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک رضاکار پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ہلال احمر کے تین رضاکاروں نے ایک زخمی نوجوان کو اُٹھایا اور لے کر ایمبولینس میں ڈالنے کے لیے جار رہے تھے کہ قابض فوجیوں نے انہیں لاٹھیوں سے مارا اور زخمی نوجوان کو وہین پھینکنے پرمجبور کیا گیا۔ جس کے بعد انہیں زخمی کو وہیں چھوڑنا پڑا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت لحم میدان جنگ بن گیا، اسرائیلی فوج کے حملوں میں 70 فلسطینی زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.