اسرائیلی فوج اور اہالیاں جنوبی القدس کے قصبے سلوان کے درمیان گزشتہ شب تصادم شروع ہو گیا۔ تصادم کا یہ سلسلہ بئر ایوب علاقے سے سات فلسطینیوں کی گرفتار کے بعد شروع ہوا۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے نواحی علاقے میں دھاوا بولا اور 4 گھروں کی تلاشی لی۔ اس دوران انہوں نے 3 عورتوں پر حملہ کیا جس کی وجہ سے بچے خوفزدہ ہو گئے۔
اسرائیلی فوجیوں نے 7 شہریوں کو زیرحراست لے لیا اور 3 اور کو پوچھ گچھ کے لئے بلالیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین