• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

6 فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد

منگل 22-01-2019
in فلسطین
0
6 فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے چھ فلسطینیوں پر چھ ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ فراس الدبس نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہریوں احمد ابو علیا، فادی علیان اور لوئی ابو السعدہ کے قبلہ اوّل میں داخلے پر چھ ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔

فراس الدبس کے مطابق اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے محافظوں یحییٰ شحادہ اور سلمان ابو مالیہ پر چار ماہ تک قبلہ اوّل میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔ ایک اور فلسطینی جس کی شناخت عوض السلائمہ کے نام سے کی گئی ہے کو بھی چھ ماہ تک قبلہ اوّل سے بے دخل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے گذشتہ روز قبلہ اوّل پر دھاوا بولا اور قبۃ الصخرۃ میں گھس کرتلاشی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

اسرائیلی پولیس نے صیہونی آباد کاروں کے دھاوے کے وقت فلسطینی نمازیوں کے لیے مسجد اقصیٰ سیل کردی۔

اسرائیلی فوج نے نماز ظہر کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں قبلہ اوّل میں داخل ہونے سے روک دیا۔

Tags: آباد کاراسرائیلبیت المقدسصیہونیفلسطینقبلہ اوّلمحکمہ اوقافمسجد اقصیٰنمازیوں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.