• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی جیلوں میں 560 فلسطینی عمر قید کاٹ رہے ہیں، رپورٹ

ان قیدیوں میں 1986 میں گرفتارہونے والے سمیر ابراہیم ابو نعمہ بھی شامل ہیں

جمعرات 01-06-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی جیلوں میں 560 فلسطینی عمر قید کاٹ رہے ہیں، رپورٹ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رام اللہ سے تعلق رکھنے والے عبداللہ البرغوثی کو صیہونی فوجی عدالت نے 67 بار عمر قید کی سزا سنائی ہے  جو فلسطینیوں پر مظالم کا ایسا ثبوت ہے جس کی کوئی مثال نہیں۔

فلسطینی  قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری صیہونی غیر قانونی ریاست اسرائیل کےبدترین مظالم کا سامنا کررہے ہیں، صیہونی جیلوں میں عمر قید کی سزا پانے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 560 سے تجاوز کرگئی ہے۔

ان قیدیوں میں 1986 میں گرفتارہونے والے سمیر ابراہیم ابو نعمہ بھی شامل ہیں، زیر حراست قیدیوں میں رام اللہ سے تعلق رکھنے والے القسام بریگیڈ کے رکن کمانڈر عبداللہ البرغوثی بھی شامل ہیں جن کو صیہونی فوجی عدالت نے 67 بار عمر قید کی سزا سنائی ہے  جو فلسطینیوں پر مظالم کا ایسا ثبوت ہے جس کی کوئی مثال نہیں۔

حال ہی میں قابض فوج نے القسام کے دو قیدیوں یوسف سمیع عاصی اور یحییٰ محمد میرعی کو 30 سال کے علاوہ عمر قید کی سزا اور ڈیڑھ ملین شیکل جرمانے کی سزا سنائی۔

ان کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت سے ہے۔قابل ذکر ہے کہ قابض ریاست کی عدالت نے القسا کے دو قیدیوں عاصی اور مرعی پر سلفیت میں شہریوں کی زمینوں پر تعمیر ہونے والی ایریل بستی میں آپریشن کرنے پر فرد جرم عائد کی ہے۔یہ آپریشن 29 اپریل 2022 کو ایریل بستی کے داخلی راستے پر کیا گیا جس میں ایک آباد کار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اس کارروائی کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مسجد اقصیٰ اور اس کے صحنوں میں نمازیوں کے خلاف قابض ریاست کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔7/26/2022 کو قابض فوج نے قرواہ قصبے میں دو اسیران یوسف عاصی اور یحییٰ مرعی کے خاندانوں کے گھروں کو مسمار کر دیا۔

Tags: اسرائیلیسمیر ابراہیم ابو نعمہصیہونیفلسطینیقیدیمظالم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.