• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف 52 ممالک بیان دیں گے

عدالت 19 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی طرز عمل کے قانونی نتائج کے بارے میں عوامی سماعت کرے گی۔

ہفتہ 10-02-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ پیش: اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عدالت میں بیان دینے کے مرحلے کا آغاز 19 فروری کو فلسطین کے بیان سے ہوگا اور 26 فروری کو مالدیپ کے بیان پر ختم ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 26 جنوری کو  فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کے خلاف   غزہ پر انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سمیت فلسطینیوں کی نسل کشی کے جرم میں جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں  ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس میں عدالت نے سماعت کے بعد  اس مقدمے کو سماعت کیلئے منظور کرلیا تھا ۔بین الاقوامی عدالت انصاف نے 1948ء کے نسل کشی کنونشن کے فریم ورک کے اندر جنوبی افریقہ کی طرف سے لائے گئے مقدمے میں اپنے ابتدائی فیصلوں کا اعلان کیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی طرز عمل کے قانونی نتائج پر سماعت کے دوران 52 ممالک اور 3 بین الاقوامی تنظیمیں اپنی رائے کا اظہار کریں گی۔ جمعہ کو شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق، عدالت نے تصدیق کی کہ وہ 19 سے 26 فروری کے درمیان مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی طرز عمل کے قانونی نتائج کے بارے میں عوامی سماعت کرے گی۔

 اس سلسلے میں ترکیہ سمیت 52 ممالک، عرب لیگ، او آْئی سی اور افریقی یونین کے علاوہ دیگر ممالک زبانی بیانات دیں گے، جن میں سے ہر ایک تیس منٹ تک جاری رہے گا۔

 ترکیہ پیر فروری 26 کو سیشن کے فریم ورک کے اندر اپنا بیان پیش کرنے والا ہے۔ سیشن کا آغاز 19 فروری کو فلسطین کے بیان سے ہوگا اور 26 فروری کو مالدیپ کے بیان پر ختم ہوگا۔

 بین الاقوامی عدالت انصاف کی فلسطینیوں کے خلاف حملے بند کرنے کی قراردادوں کے باوجود اسرائیل غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور انسانی المیے کے خاتمے کے لیے اقدامات کے بجائے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

Tags: اسرائیلیجنوبی افریقہصیہونیعالمیعدالت انصافغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.