اسرائیلی حکام نے بدھ کے روز نقب میں عراقیب کے بدوی گاوں کو 52 ویں بار صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق وزارت داخلہ اور اسرائیل کی زمین محکمہ کے انسپکٹرز نے عراقیب گاوں میں قائم عارضی گھر غیر قانونی قرار دے کر گرا دئیے۔
اس گائوں کے رہائشیوں نے اسرائیلی حکام کی جانب سے اس گاوں کو گرانے کی ہر کوشش کے بعد نقب کے بدووں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی مدد سے دوبارہ تعمیر کر لیتے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین