(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر جاری اسرائیلی دہشتگردی کے باعث نہتے شہریوں کی شہادتوں کی تعداد نئے اور بے مثال اعداد و شمار تک پہنچ گئی ہے اور یہ جارحیت آج 464 ویں روز بھی مسلسل جاری ہے ۔ شمالی غزہ اسرائیلی جارحیت سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں گذشتہ سو دنوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت پانچ ہزار فلسطینی شہید اور پچاس ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ جبالیہ اور خانیونس کے علاقوں میں گذشتہ 100 دن سے جاری اس فوجی آپریشن کے نتیجے میں بے مثال تباہ یدیکھنے میں آئی ہے ۔غاصب افواج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کےنتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت 28 فلسطینی شہید اور 89 زخمی ہوگئے ہیں۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ غزہ میں گزشتہ پانچ دنوں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تقریباً 70 بچے شہید ہو گئے ہیں۔دفاعی سول انتظامیہ نے بھی بتایا کہ بہت سے افراد ابھی تک ملبے اور سڑکوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جن تک ایمرجنسی ٹیمیں اور دفاعی فورسز نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔غزہ کی وزارت صحت نے یہ بھی کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 46,565 افراد شہید اور 109,660 زخمی ہو چکے ہیں۔