(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی افواج غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں دوہزار بچوں اور ڈیڑھ ہزار خواتین سمیت ساتھ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ روز اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 50 اسرائیلی یرغمالیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ سات اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری میں اب تک دوہزار بچوں اور ڈیڑھ ہزار خواتین سمیت ساتھ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا تھا کہ القسام بریگیڈز نے 200 اسرائیلی قیدی رکھے ہوئے ہیں جنہیں سات اکتوبر کے حملے میں اسرائیل سے یرغمال بناکر غزہ لایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حماس کی جانب سے قطری اور مصر کی ثالثی کے بعد دو اسرائیلی خواتین جبکہ اس سے قبل دو امریکی ماں بیٹی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جاچکا ہے۔