(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مجاہدین نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں ایک عمارت میں چھپی ہوئی صہیونی فوج پر آر پی جی راکٹ اور مشین گھوں سے حملہ کیا ،جھڑپیں اور 5 فوجی ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوئے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے ہفتے کے روز ایک فوجی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں پانچ صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور دیگر کو زخمی کردیا ہے۔
مجاہدین نے عمارت میں چھپی ہوئی صہیونی فوج پر آر پی جی راکٹوں اور مشین گنوں سے حملہ کیا۔فوجی بیان میں غزہ کے شمال مغرب میں دشمن کے مراکز پر متعدد مارٹر گولوں سے بمباری کا بھی اعلان کیا۔
تل الھوا کے جنوب میں داخل ہونے والی دو صہیونی گاڑیوں کو "الیاسین 105” گولوں سے تباہ کر دیا گیا۔ القسام بریگیڈز اور مزاحمتی کارکن غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں گھسنے والی صہیونی فوجوں کا مقابلہ کرنے کے علاوہ قابض دشمن کے ٹھکانوں اور یہودی بستیوں پر میزائلوں سے بمباری کرنے میں مصروف ہیں۔
مسلسل 29ویں دن بریگیڈ نے تل ابیب، حیفا، ایلات، بیر سبع ، بن گوریون ہوائی اڈہ، اشدود اور غزہ کی پٹی سمیت مقبوضہ مقامات اور بستیوں اور اس کے اہم شہروں پر راکٹ باری جاری رکھی۔ دشمن نے زمینی حملے کے پہلے دن سے ہی غزہ کی سرحدوں میں گھسنے والی القسام مجاہدین اور مزاحمتی قوتوں کے بہادرانہ مقابلے میں اپنے 25 افسروں اور سپاہیوں کی ہلاکت اور 250 سے زائد کے زخمی ہونے کا سرکاری طور پر اعتراف کیا ہے۔