جنوبی غزہ کی پٹی میں بیت لاھیا قصبے کے قریب تعینات اسرائیلی فوجیوں نے پانچ فلسطینی کسانوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ مقامی آبادی کے مطابق زخمی کسان بیت لاھیا کے شہدا قبرستان سے متصل اپنے کھیتوں میں روزمرہ کی کاشت کاری میں مصروف تھےکہ اسرائیلی فوج نے ان پر فائر کھول دیا۔غزہ میں وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرۃ نے القدس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے پانچ کسانوں کو درمیانے درجے کے زخم آئے جنہیں علاج کی غرض سے اہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 21 نومبر کو مصر کے توسط سے حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیل مسلسل جنگ یکطرفہ جنگ بندی کا ارتکاب کرتا چلا آ رہے اور حالیہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔جنگ بندی معاہدے کے بعد سے ابتک اسرائیل دو فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر چکا ہے۔ اسرائیل نے 30 فلسطینی ماہی گیر حراست میں لئے ہیں۔غزہ کے سمندر میں ماہی گیروں کی متعدد کشتیاں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو چکی ہیں۔
بشکریۃ:مرکز اطلاعات فلسطین