(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں شہید ہونے والے ایک فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ پرصہیونی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کی شام مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس قصبے میں محمد نبیل حلبیہ نامی ایک فلسطینی نوجوان بم دھماکے میں شہید ہوگیا تھا۔ کل اتوار کو اس کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی جب صہیونی فوجیوں نے نماز جنازہ کے جلوس پر فائرنگ کردی۔مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کے جلوس پر میں شریک شہریوں نے صہیونی فوجیوں کے خلاف سنگ باری کی اور شدید نعرے بازی کے بعد صہیونی فوجیوں نے نماز جنازہ کے جلوس پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ساتھ ہی ربڑ کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔