• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 27 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے لیے 454 مکان اور معابد کی تعمیر منظور

بدھ 18-11-2015
in فلسطین
0
pal0090006
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع یہودی آباد کاروں کی دو بستیوں میں 454 مکانوں کی تعمیر کے لیے زمین کی مارکیٹنگ کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان میں سے 436 مکانات یہودی بستی رامات شلومو میں تعمیر کیے جائیں گے۔ اسرائیلی حکومت نے ان مکانوں کی تعمیر کی 2012ء میں منظوری دی تھی لیکن بعد میں اسرائیل نے اس منصوبے کو منجمد کر دیا تھا تا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں رخنہ نہ آئے۔ اب اس منصوبے کو غیر منجمد کرکے فلسطینی اراضی پر یہودی آباکاروں کو لابسانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967ء کی جنگ میں بیت المقدس اور غرب اردن کے علاقے پر قبضہ کیا تھا۔اس نے بعد میں بیت المقدس کو صہیونی ریاست میں ضم کر لیا تھا اور اب وہ اس کو اپنا دائمی دارالحکومت قرار دیتا ہے لیکن عالمی برادری نے کبھی اس کے اس اقدام کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

اسرائیل فلسطینی علاقوں پر قبضے کے بعد سے یہودی آباد کاروں کے لیے بستیاں تعمیر کررہا ہے۔اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دوسرے عالمی ادارے ان بستیوں کو غیر قانونی قرار دے چکے ہیں اور امریکا بھی ان کی مخالفت کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیلی حکومت نے ان کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے لیے تعمیرات اس کے فلسطین کے ساتھ مذاکرات کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے لیے 454 مکان اور معابد کی تعمیر منظور
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.